بَلعم بن باعُورا کی بربادی کی ایک وجہ ناشکری
کرنا بھی تھا، مولانا الیاس عطار قادری
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
17 اکتوبر 2026ء بمطابق 6 جمادی الاولیٰ 1448ھ کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا گیا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے
ہزاروں عاشقانِ رسول نے براہِ راست اور مدنی چینل کے ذریعے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے دوران بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ
اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حاضرین وناظرین کی جانب سے کیے گئے مختلف دینی،
اخلاقی، سماجی اور اصلاحی سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی
مذاکرے میں ہونے والے بعض سوال و جواب
سوال: بلعم
بن باعورا کے گمراہ ہونے کی کوئی وجہ بتا دیں ۔
جواب:بَلعم بن باعُورا اپنے وقت میں بہت پہنچا ہوا تھا ،وہ
گمراہ ہوا اوراُس کاایمان ضائع ہو گیا، اس
کی بربادی کی ایک وجہ ناشکری کرنا بھی تھا۔
سوال: کیا
بیماری چھپانی چاہئے ؟
جواب:جی ہاں!بیماری چھپانا انسب ہے، آج کل سوشل میڈیا پربیماری کی تشہیر کی جاتی ہے ۔ایسا نہیں کرنا چاہئے
،بعض بزرگوں کے بارے میں ہے کہ جب بیمار ہوتے تو چھپ جایا کرتے تھے کہ لوگوں کو ان
کے بیمار ہونے کا پتا ہی نہ چلے ۔ہمارے ہاں تو بیماری کو بھی مبالغہ
کر کے بتایا جاتا ہے ،تھوڑا سر درد ہو تو
کہا جاتا ہے بہت سر درد ہے ،اسی طرح کسی بات پر کچھ افسوس ہو تو کہا جاتا ہے کہ
بہت افسوس ہوا۔ اللہ پاک عافیت عطا فرمائے۔ اللہ پاک کے نیک بندے صبر کرتے تھے ،گِلہ شکوہ نہیں
کرتے تھے ۔
سوال:
ماں باپ کا ہاتھ چُومنا کیسا عمل ہے ؟
جواب:ثواب کا کام ہے ،ماں باپ
کو آتا دیکھیں تو کھڑے ہو جائیں ،اس سے
محبت میں اضافہ ہوتا ہے، ماں باپ اگر فاسق
ہوں(یعنی
اعلانیہ گناہ کرتے ہوں تب بھی) ان کا احترام اور ادب کرنا ضروری ہے ،نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی رضاعی
ماں حضرت مائی حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا آئیں تو آپ کھڑے ہو گئے اور اُن کے لیے چادر بچھا دی ۔
سوال: چل
مدینہ سے کیا مراد ہے ؟
جواب: چل مدینہ
قافلہ وہ ہوتا تھا کہ میں حج کے شرکائے قافلہ کے ساتھ ایک ہی
فلائٹ میں مکہ مدینہ جاؤں اور واپس بھی
اِن کے ساتھ آؤں۔
سوال:کارکردگی
پیش کرتے وقت کیا انداز ہونا چاہئے ؟
جواب:کسی
بھی دِینی کام کی کامیابی اپنی طرف منسوب کرنے کے بجائے یوں کہنا چاہئے: دعوتِ اسلامی نے یہ کیا ،FGRF کے
ذریعے یہ کامیابی ملی یا فلاں شعبے نے اس کام کو مکمل کیا وغیرہ ،اللہ پاک ہمیں اخلاص عطا کرے ۔
سوال: ٹینشن کا روحانی علاج بتا دیجیے ؟
ٹینشن
کا روحانی علاج
یَا رَحْمٰنُ یَا مُجِیْبُ 11 بار (اول آخر ایک ایک بار درود پاک) رات سوتے وقت پڑھ لیجیے۔ صبح اٹھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم خود کو پرسکون پائیں گے۔
تاکید: کسی قاری صاحب کو سنا دیجیے۔
مدت: جب تک کام نہ بنے روزانہ عمل جاری رکھیے۔
لازمی: نماز کی پابندی، ناحق دل آزاری سے پرہیز۔
یقیناً: اللہ پاک چاہے تو ہی فائدہ ہو۔
سوال: ولایت حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟
جواب:ولایت وَہبی ہوتی ہے کسبی نہیں ،یعنی ولایت اللہ پاک اپنے فضل سے عطا فرماتا ہے ،کسی کی کوشش سے حاصل نہیں ہوتی، البتہ اللہ پاک کے فرائض کی ادائیگی اور نوافل کی کثرت سے اللہ پاک کا قُرب حاصل ہوتا ہے۔
سوال:سوتے میں خراٹے آئیں تو اس کا علاج کیا ہے؟
جواب:خراٹے آنے کے کئی
اسباب ہوتے ہیں ،جیسے تھکاوٹ یا سفر کی وجہ سے خراٹے آتے ہیں ۔ بہت زیادہ خراٹے
آنے کی صورت میں طبیب(ڈاکٹر)سے چیک اپ کروائیں۔
سوال: اِس ہفتے کا رسالہ ”بولنے کے فتنے“ پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
Dawateislami